مسلمان سائنسدانوں نے اپنے زمانہِ عروج میں ہر ایک سائنسی علوم کی شاخ پر کام کیا اور تاحیات باقی دنیا کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ آج ہم ریاضی کی شاخ الجبرا کی بنیاد رکھنے والے مشہور سائنسدان عبد اللہ بن محمد بن موسیٰ خوارزمی کا ذکر کرنے والے ہیں۔ آپ ۷۸۰ء میں خوارزم (آج کے ازبکستان) کے ایک فارسی خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُس دور میں بغداد سائنس اور تجارت کا مرکز تھا جس کے سبب دنیا بھر سے سائنسدان اور تاجر ادھر کا رخ کرتے تھے۔ الخوارزمی بھی بغداد میں المعمون کے قائم کردہ ایک بیت الحکمہ سے منسلک ہو گئے اور ایک لمبے عرصے تک ایک عالم اور سائنسدان کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔