حسن ابن الہیثم کا پورا نام ابو علی الحسن ابن الحسن الہیثم تھا۔ آپ ۹۶۵ء میں پیدا ہوئے اور آپ کا انتقال ۱۰۴۰ میں ۷۰ کی عمر میں قاہرہ میں ہوا ۔ ابن الہیثم نے خاص طور پر آپٹکس اور بصری تاثر کے اصولوں میں نمایاں شراکت کی۔ آپ پہلے مسلم سائنسدان ہیں جو كتاب المناظر (بک آف آپٹکس) کے ليۓ مشہور ہیں۔ آپ نے ٹالمی سے متعلق شک و شبہات، الہازين کی پريشانی اور بصری تاثر کا تعارف نظریہ پیش کيا۔ آج آپ کو اسلامی سنہری دور کے ماہر طبيعیات اور “جدید آپٹکس کے والد” کے نام سے جانا جاتا ہے۔